ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انوپریہ پٹیل نے ڈی ایم آر اور آئی سی ایم آر کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا 

انوپریہ پٹیل نے ڈی ایم آر اور آئی سی ایم آر کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا 

Sat, 24 Feb 2018 12:27:22    S.O. News Service

نئی دہلی23فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) صحت اورکنبہ بہبود کی وزیرمملکت انوپریہ پٹیل نے آج یہاں ایک اعلی سطحی میٹنگ میں محکمہ صحت تحقیق (ڈی ایچ آر) اور انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ( آئی سی ایم آر) کی سر گرمیوں اور حصولیابیوں کا جائزہ لیا۔آئی سی ایم آر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سنجے مہنڈیل اور محکمہ صحت و تحقیق کی جوائنٹ سیکریٹری محترمہ سریتا متل بھی اس موقع پر موجود تھیں۔میٹنگ میں وزیرموصوفہ نے اترپردیش سمیت تمام ریاستوں میں وائل ریسرچ ڈائیگنوسٹکس لیباریٹریز(وی آر ڈی ایل) کی تعداد بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے شمال مشرقی ریاستوں میں کثیر شعبہ جاتی اکائیوں کی تعداد بڑھانے کے لئے حکام کو ہدایت بھی دی۔ محترمہ انوپریہ پٹیل نے مزید کہا کہ چونکہ ریاستوں میں وزارت کے صرف 14 ہی ماڈل دیہی صحت تحقیق سیمتعلق ا یم آر ایچ آر یو ہے۔ اس لئے ہرریاست میں ایسی ایک اکائی قائم ہو نی چاہئے۔وزیر نے مزید کہا کہ آئی سی ایم آر اور ڈی ایچ آر کوتمام میڈیکل کالجوں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہئے اورگرانٹ ان ایڈ اسکیم(جی آئی اے) اور فروغ انسانی وسائل کی اسکیم ( ایچ آر ڈی) کے تحت گرانٹ اور وظیفے کی تعداد بھی بڑھانی چاہئے۔ ڈی ایچ آر؍ آئی سی ایم آر میں وزیر صحت نے بتایا کہ ہندوستان میں صحت ٹکنالوجی کے جائزے کا قیام ملک گیر حفظان صحت کے حصول کی جانب ایک قابل قدر قدم ہے۔یہ پائیدار ترقی کے اہداف(ایس ڈی جی) کے تحت مقررہ نشانوں میں سے ایک ہے کیونکہ اس کا مقصد معیاری سستی مداخلتوں کے فروغ کے عمل کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اس سے مریضوں کے علاج کی لاگت میں کمی آئے گی اور اس سے مریضوں کی دیکھ بھال اور طبی آلات پر آنے والے اخراجات پر بھی کم ہوں گے جو براہ راست مریضوں کو متاثر کرتے ہیں۔ مریض کے اخراجات میں کمی سے علاج کے اخراجات برداشت کرنیو الوں کے لیے آسانیاں پیداں ہوگی۔ انوپریہ پٹیل نے ڈی ایچ آر؍آئی سی ایم آر کو تمام ریاستوں کے محکمہ صحت کے ساتھ صحت ٹکنالوجی کاجائزہ لینے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ صحت ٹیکنالوجی کاجائزہ لینے سے صحت پرآنے والے اخراجات میں کمی آئے گی اورصحت سے متعلق پیکجوں کی خریداری میں مرکز اور ریاست دونوں کے محکمہ صحت کی مددہوگی۔انوپریہ پٹیل نے آئی سی ایم آر کو کالا آزار اور جذام(لیپروسی) کو ختم کرنے کو ترجیح دینے کی بھی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ آئی سی ا یم آرکو2018 کے اختتام تک اس نشانے کو حاصل کرنے کے لئے ایک مشن کے طور پر کام کرناچاہیے۔اسی طرح تپ دق(ٹی بی ) اور ملیریا کے مکمل خاتمے کے لیے بھی مشن کے طور پر کام کرناچاہئے۔


Share: